یورپ کو روس مخالف پابندیوں کے نتائج بھگتنا پڑیں گے :روسی وزیر

   

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر پینکن نے کہا ہیکہ یوکرین میں فوجی کارروائی کے سلسلہ میں روس پر عائد پابندیوں کے نتائج یورپ کو بھگتنا پڑیں گے۔ اخبارازویستیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپ ہم پرعائد کی گئی عائد پابندیوں کے اثرات ابھی سے دیکھ سکتے ہیں ، مغربی یورپ پربھی مرتب ہونے والے ہیں ۔ وہ ہم پر منحصر ہیں ۔ تاہم یہ اس لیے متاثر نہیں ہوں گے کہ ہم توانائی کی فراہمی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں، بلکہ اس لئے کہ ہم اپنے معاہدوں اوراپنی ذمہ داریوں کو بخوبی پورا کرتے ہیں ۔