یورپ کے ساتھ مذاکرات کو تیز کرنےایرانی صدرآمادہ : میکرون

   

پیرس، 21 جون (یو این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ انہیں اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کی کال موصول ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام پر یورپی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میرا یہ واضح مطالبہ ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں اور یہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پُرامن ارادوں کی مکمل یقین دہانی کرائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ جنگ سے نکلنے اور بڑے خطرات سے بچنے کا ایک راستہ موجود ہے ۔