برسلز: یورپی رہنما برسلز میں یورپی یونین کے اعلی عہدوں پر تقرری کے حوالے سے مذاکرات کر رہے تھے، جہاں یورپی کمیشن کی موجودہ صدر ارزولا فان ڈیئر لائن کو دوسری پانچ سالہ مدت کیلئے عہدہ پر برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔یورپی رہنماؤں کی برسلز میں ہونے والی ایک سربراہی کانفرنس کے دوران یورپی کمیشن کی موجودہ صدر ارزولا فان ڈیئر لائن کو اسی عہدے پر دوسری پانچ سالہ مدت کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔اسی اجلاس میں اسٹونیا کے وزیر اعظم کاجا کالس کو یورپی یونین کا اگلا خارجی امور کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا، جبکہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا کو یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے اگلے چیئرمین کے طور پر چنا گیا ہے۔ان تمام عہدوں پر تقرری کا حتمی فیصلہ یورپی یونین کی پارلیمان میں ووٹنگ کے بعد ہو سکے گا۔