یورپی یونین اور روس کے مابین مذاکرات کی تجویز مسترد

   

برسلز: یورپی یونین میں روس کے ہمسائے رکن ممالک نے ای یو اور روس کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے مجوزہ منصوبے کو مسترد کردیا۔ فرانس اور جرمنی نے ای یو اجلاس کے دوران صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے عمل کو شروع کرنے کی تجویز دی تھی۔ یورپی یونین کے اجلاس کے بعد جمعہ کے روز جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ای یو رہنما روس کے ساتھ مذاکراتی عمل کے شرائط اور طریقہ کار پر مزید غور کریں گے۔