برسلز : روس کے ساتھ تنازعہ کے پیش نظر توانائی کے متبادل کے لیے یورپین یونین اور قطر کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔ ان مذاکرات میں یورپین یونین کی روس کی بجائے توانائی کی فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قطر کی جانب سے متبادل کے طور پر تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یورپین یونین کو یہ تجویز امریکہ کی جانب سے دی گئی ہے، تاکہ یوکرائن پر روس کے حملے کی صورت میں خطے میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کا متبادل ذریعہ موجود ہو۔