ورسا : ہنگری اور پولینڈ یورپی یونین کے 1.8 ٹریلین یورو کے بجٹ پیکج کو ویٹو کرنے کے معاملے میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور ان کے پولستانی ہم منصب ماٹیوز موراویکی نے بوداپیسٹ میں اس بارے میں ایک اعلامیے پر مشترکہ طور پر دستخط کیے۔ اس اعلامیے کے مطابق اگر یورپی یونین نے ان دونوں ممالک پر قانون کی حکمرانی سے متعلق قانون اور فنڈنگ کو علیحدہ نہ کیا، تو وارسا اور بوداپسٹ حکومتیں یورپی یونین کے بجٹ پیکج کو ویٹو کے ذریعے روک دیں گی۔ یورپی یونین کا موقف یہ ہے کہ ہنگری اور پولینڈ اپنی عدلیہ اور میڈیا کی آزادی میں مداخلت کرتے ہوئے یورپی یونین کی بنیادی اقدار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔