یورپی یونین بیلاروس پر پابندی پرمتفق

   

Ferty9 Clinic

منسک: یورپی یونین نے بیلا روس کی طاقتور حکومتی شخصیات کے خلاف پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔ یورپی کونسل کے صدر شارلس میشل نے کہا کہ متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ اگست کے آغاز میں یبلاروس کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سامنے آئے، جس کے بعد سے وہاں صدر الیکسزانڈر لوکاشینکو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی یونین کا صدر الیکسزانڈر لوکاشینکو پر دباؤ ہے کہ وہ جمہوری حقوق بحال کریں اور حزب اختلاف سے مذاکرات کریں۔