یورپی یونین کا شامی عوام کیلئے بڑی امداد کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

بروسلز : یورپی یونین نے شام کی عوام کے لئے 657 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین بلاک کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورریل نے شام کے مستقبل کی حمایت کے عنوان سے ڈونر کانفرنس کے افتتاحی موقع پر کہا کہ مجھے فخر ہے کہ یہ اعلان کرتے ہوئے یورپی یونین اپنے کیے ہوئے عہد کی تصدیق کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاک نے 2022 کے یورپی بجٹ سے 657 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے جو اتنی ہی رقم ہے جس کا ہم نے 2021 میں شام کانفرنس میں وعدہ کیا تھا۔