برسلز: یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ ترکی کی جانب سے یونان کے ساتھ توانائی کے وسائل اور سمندری سرحدوں کے تنازعے کے حوالے سے ’اشتعال انگیزی اور دباؤ‘ کی وجہ سے وہ ترکی پر پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔یورپی کمیشن کی صدر ارسلہ وان ڈرلائن نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ مشرقی بحیرہِ روم میں یک طرفہ اقدامات سے اجتناب کریں۔انھوں نے یہ بات یورپی یونین رہنماؤں کی ملاقات میں کی۔اس سے قبل ترکی اور یونان نے ہاٹ لائن تشکیل دی ہے تاکہ خطے میں ممکنہ جھڑپوں سے بچا جا سکے۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب ترکی نے تیل اور گیس کے ممکنہ ذخائر تک رسائی حاصل کرنے متنازعہ علاقے میں اپنے بحری جہاز بھیجے۔ارسلہ وان ڈرلائن نے صحافیوں سے کہا کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ ایک مثبت اور تعمیری رشتہ چاہتا ہے ۔
