ماسکو: ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے جمعہ کو یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد کہا کہ یورپی یونین یوکرین میں جنگ بندی پر بات چیت میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔وکٹر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ یورپ بھی جنگ بندی کے مذاکرات میں شامل ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کی پابندیاں روس کے تیل اور گیس کے شعبوں کو نشانہ نہیں بنائیں گی۔ہیراڈو ڈاٹ ہو نیوز پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اوربان نے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد کہاکہ ہم نے اپنے حق میں سب سے اہم مسئلہ کا فیصلہ کیا ہے ، اور وہ یہ کہ تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی ۔