برسلز ۔ یورپی یونین میں روس کے ہمسائے رکن ممالک نے تجارتی اتحاد اور روس کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے مجوزہ منصوبے کو مسترد کردیا۔ فرانس اور جرمنی نے یورپی یونین کے اجلاس کے دوران روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کے عمل کو شروع کرنے کی تجویز دی تھی۔ یورپی یونین کے اجلاس کے بعد جمعہ کے روز جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یورپی رہنما روس کے ساتھ مذاکراتی عمل کے شرائط اور طریقہ کار پر مزید غور کریں گے۔ اس اعلامیے میں صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات یا اعلیٰ سطحی اجلاس کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ادھر ماسکو حکومت نے اس فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے۔