حیدرآباد: جشن آزادی کے موقع پر بہترین کارکردگی پر بیسٹ کانسٹبل ایوارڈ حاصل کرنے والے ایک کانسٹبل کو انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے مبینہ رشوت ہوئے گرفتار کرلیا او راس سے رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے محبوب نگر کے ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق محبوب نگر ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹبل تروپتی ریڈی کو جشن آزادی کے موقع ہی نمایاں کارکردگی پر بیسٹ کانسٹبل ایوارڈ دیا گیا۔
تروپتی ریڈی نے ایک خانگی کنٹراکٹر سے مبینہ طور پر 17ہزار روپے رشوت طلب کی۔ جس پر کنٹراکٹر نے اس کی اطلاع محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کو دے دی۔ جس کے بعد بیوروکے عہدیدارو ں نے منصوبہ بند طریقہ سے کانسٹبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے اسے گرفتا رکر کے اس کے قبضہ سے مذکورہ رقم برآمد کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔