چیف منسٹر قومی پرچم لہرائیں گے، شہیدان تلنگانہ کو خراج، چیف سکریٹری نے انتظامات کو قطعیت دی
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب 2 جون کو باغ عامہ میں منائی جائیں گی اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ قومی پرچم لہرائیں گے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے یوم تاسیس تقاریب کے انتظامات کو قطعیت دے دی ہے اور اُنھوں نے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے بہتر تال میل کے ساتھ پروگرام کو کامیاب بنانے ہدایت کی۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ تقاریب میں شرکت سے قبل گن پارک میں واقع شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کرکے خراج پیش کریں گے۔ بعد میں باغ عامہ میں قومی پرچم لہرانے کے بعد پریڈ کی سلامی لیں گے اور خطاب کریں گے۔ تقاریب میں ڈائرکٹر جنرل پولیس مہندر ریڈی ، اسپیشل چیف سکریٹری ہاؤزنگ سنیل شرما، سکریٹری آر اینڈ بی سرینواس راجو، سکریٹری ہیلت مرتضیٰ علی رضوی، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار اور دیگر نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پروگرام کے مطابق چیف منسٹر صبح 9 بجے قومی پرچم لہرائیں گے۔ تمام اضلاع میں قومی پرچم لہرانے کی ذمہ داری ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کو دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری نے اضلاع میں قومی پرچم لہرانے کیلئے ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داریوں کی تفصیلات کے ساتھ علیحدہ احکام جاری کئے۔ ر