تانڈور۔17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پبلک گورننس ڈے کے موقع پر صبح 8:45 بجے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے نارائن. ریڈی، آئی پی ایس نے ضلع پولیس دفتر میں پرچم کشائی انجام دی اور پولیس عملے کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلع ایس پی نے تلنگانہ پبلک گورننس ڈے کی تاریخی و آئینی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن ریاست کی جمہوری، مساوات پر مبنی اور انصاف پسند حکمرانی کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے پولیس افسران، اہلکاروں اور ضلع کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پرپولیس عملے کو نصیحت کرتے ہوئے ایس پی نے کہا جس جذبے اور جوش کے ساتھ ہم نے اپنی ملازمت کے پہلے دن عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، اسی خدمت کے جذبے کو تا دم آخر زندہ رکھنا ہوگا۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا حصہ خلوص نیت کے ساتھ ادا کرنا ضروری ہے۔تقریب میں ضلع ایڈیشنل ایس پی بی رامولو نائک، وقارآباد ڈی ایس پی این. سرینواس ریڈی، اے آر ڈی ایس پی ویرَیش، انسپکٹرس، ایس آئیز، آر ایس آئیز سمیت پولیس عملہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔