یوم جمہوریہ تشدد ‘ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے : عدالت

   

نئی دہلی ۔ دہلی ہائیکورٹ نے آج مرکزی حکومت اور پولیس کو ہدایت دی کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں پیش آئے تشدد کے واقعات میں جو ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ پر مشتمل بنچ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست کو مسترد کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ جو افراد پولیس نے 26 جنوری کے بعد سے حراست میں لئے ہیں ان کی رہائی کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک تشہیری درخواست ہے ۔ ہرمن پریت سنگھ نامی سماجی کارکن نے یہ درخواست دائر کی تھی ۔ ان کا ادعا تھا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ کئی افراد بشمول سماجی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔