یوم خواتین کے موقع پر اہلیہ شکیل عامر رکن اسمبلی کو تہنیت

   

بودھن /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن ایم ایل اے شکیل عامر کی اہلیہ عائشہ فاطمہ عامر نے آج رکاس پیٹ بلدی حلقہ نمبر 8 میں موجود پرائمری ہیلت سنٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا ڈپٹی ڈی ایچ ایم او ڈاکٹر ویدیہ اور ڈیوٹی ڈاکٹر انجلی جامکر نے خیرمقدم کیا ۔ ڈاکٹر انجلی نے بتایا کہ ان کے ہیلت سنٹر پر آج یوم خواتین کے روز سے خواتین کے امراض خاص کر مرض کیانس کی تشخیص کے شعبہ کا بھی آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ۔ قبل ازیں عائشہ فاطمہ عامر نے ڈاکٹرس اور وہاں پر موجود ANMS و خاتون عہدیداروں اور وارڈ کونسلر شمش النساء اور کوآپشن ممبر رضیہ سلطانہ کو یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹرس نے مہمان خصوصی عائشہ عامر اور کونسلر کی شال پوشی و گلپوشی کی ۔
سرکل انسپکٹر کورٹلہ سے مسلم صحافیوں کی ملاقات
کورٹلہ /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب اے بھاسکر کے سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کا عہدہ حاصل کرنے پر مسلم صحافیوں کا ایک وفد جن میں جناب محمد عبدالسلیم فاروقی سیاست ، جناب انور صدیقی راشٹرایہ سہارا ، جناب الیاس احمد خان منصف ، الیاس رہنمائے دکن ، محمد جہانگیر چاند پاشاہ آداب تلنگانہ ، عبدالرب 4 ٹی وی ، محمد صلاح الدین نمستے تلنگانہ، محمد عبدالمصور سیاست ٹی وی کورٹلہ نے سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ پہونچکر سرکل انسپکٹر آف پولسے سے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے ان کی شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور ان سے نیک تمناٰں کا اظہار کیا ۔ سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ جناب اے بھاسکر نے کورٹلہ ٹاون میں لاء اینڈ آرڈر کی برقراری میں صحافیوں سے محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کی ۔