’’یوم دیہی خواتین‘‘ کے موقع پر مغربی بنگال میں خواتین کو بااختیار بنانے مختلف اسکیمات کا تذکرہ

   

کولکتہ ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی حکومت دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد ’’اپنی مدد آپ کرو‘‘ گروہوں کے ذریعہ کام کر رہی ہے ، یہ بات سہ شنبہ کے دن مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بتائی ۔ یوم دیہی خواتین کے موقع پر آنندا دھارا اسکیم کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کی شروعات 2012 ء میں کی گئی تھی۔ اس اس کیم کے ذریعہ خواتین کو ’’اپنی امداد آپ کرو‘‘ گروہوں کے ذریعہ منظم کیا گیا ۔ ممتا بنرجی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ ’’ہم نے خواتین میں افزائش کے لئے مویشی بھی تقسیم کئے تاکہ ان کی معاشی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ’’یوم دیہی خواتین ‘‘ پہلی بار 15 اکتوبر 2008 ء میں منایا گیا تھا جس کا مقصد دیہی خواتین کے زرعی شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے اور دیہی ترقی میں ان کے حصہ کو تسلیم کیا جائے۔