یوم شہدا : وزیر اعظم اور دیگر قائدین کا خراج عقیدت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم شہدا کے موقع پر عظیم مجاہد آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے ۔مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ آج قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کررہی ہے ۔ آزادی اور انصاف کیلئے ان کی بے خوف جدوجہد ہم سب کو متاثر کرتی ہے ۔ برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو 23مارچ 1931کو لاہور جیل میں پھانسی دی تھی۔ یوم شہدا کے موقع پر بنیادی طور پر بھگت سنگھ، سکھ دیو تھاپر اور شیورام راج گرو کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔ نوجوان آزادی پسند جنگجو ؤں کو 1928 میں برطانوی پولیس افسر جان سانڈرز کے قتل میں ملوث ہونے پر پھانسی دی گئی تھی۔ملک کی آزادی کیلئے ان نوجوانوں کی قربانی کو مختلف قائدین نے خراج پیش کیا۔