یوم شہیدان کے ضمن میں تحریری مقابلے

   

آرمور 16؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس یوم شہیداں کے موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے آن لائن تحریری مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے احاطہ میں آرمور اور بودھن ڈیویژن میں نویں جماعت تک زیر تعلیم طلبہ اس آن لائن تحریری مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں اس مقابلہ کا عنوان ’’اگر میں پولیس ہوتا‘‘ہے ۔ طلبہ آن لائن مقابلہ میں اس ویب سائٹ www.nizamabadpolice.comکے ذریعہ حصہ لے سکتے ہیں ۔ یہ تحریری مقابلہ 17تاریخ بروز جمعرات 10:30تا 11:30 بجے دنمنعقد ہوگا ۔ یہ مقابلہ مکمل کرنے کے بعد submitکے بٹن کو کلک کرنا ضروری ہے نہ کرنے پر مقابلہ سے باہر ہوجائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440473404پر ربط قائم کرسکتے ہیں ۔