ظہیرآباد۔ یوم عالم اراضیات کے موقع پر محکمہ زراعت کی جانب سے باغبانی کی اراضیات سے حاصل کردہ مٹی کے نمونوں کی زرخیزی کا پتہ چلانے کا کام انجام دیا گیا۔ اس موقع پر اگریکلچرل اکسٹنشن آفیسر پردیپ کمار نے بتایا کہ یوم عالمی اراضیات کے موقع پر آم، امرود، سپوٹا اور پپیتا کی باغبانی کرنے والوں کی اراضیات کا تجزیہ کرنے کیلئے مٹی کے نمونوں کو حاصل کیا گیا اور انہیں گرومور ادارہ کی جانب سے تجزیہ کئے جانے پر پتہ چلا کہ باغبانی کی اراضیات میں نامیاتی اجزاء، اعتدال پر ہیں جبکہ وافر مقدار میں پھلوں کی بازیابی کے لئے تغذیہ بخش فرٹیلائزر دینے کی ضرورت ہے۔ تجزیاتی معائنہ کاروں میں اگریکلچرل اکسٹنشن آفیسر پردیپ کمار، ہارٹیکلچرل آفیسر انوشا، اگریکلچرل آفیسرس پروین، ویریندر، اے ٹی ایم محمد عظمت اور دیگر کے بشمول گرومور اگری کلینک اسٹاف شراون، پرشانت، کاشتکاران ملک ارجن، اشوک ریڈی، سبھاش ریڈی، سنگمیشور، راکیش، نارائنا، پربھاکر ریڈی اور دوسرے شامل