یونان : یونان کی پولیس نے ترکی کے قونصل خانے کے عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا جس سے نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر قونصل خانے کے عہدیدار کی گرفتاری کی مذمت کی اور اس کو قونصل خانے کے عہدیدار کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق یونان کے ساحلی شہر رھوڈس میں ترک قونصل خانے کے مقامی شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور اس کے ساتھ یونان کے ایک اور شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔