اتھینس: یونان میں 5 ستمبر سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے ٹیسالیا کے علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔یونان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے پیلیو سے ملنے والی 2 لاشوں کی ڈی این رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ لاشیں سیلاب میں لاپتہ ہونے والے آسٹریلیوی جوڑے کی ہیں۔اس طرح سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ سیلاب زدہ علاقے ٹیسالیا میں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد رقبہ زیر آب آ گیا ہے اور سیلابی پانی سے رہائشی آبادیوں، زرعی اراضی اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔