ایتھنز : یونان کے کئی علاقوں کو متاثر کرنے والے موسمی حالات کی وجہ سے عوام سے ضرورت کے بغیر باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔سول پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے احیا، اتھاکی، زکینتھوس، کیفالونیا، فیتھیوٹیڈا، ویوٹیا، میگنیشیا، کارڈیکا اور ایوبویا کے شمال میں رہنے والوں کے موبائل فون پر بھیجے گئے ہنگامی کوڈ والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے لوگ ضرورت کے بغیر باہر اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔کالاوریتا میں اولے پڑنے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور تریکالا اور آئیونینا میں تودے گرنے سے کچھ راستے بلاک ہوچکے ہیں۔اس ہفتے یونان میں “الیاس نام کے غیر مساعد موسمی حالات کے متاثر کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس غیر مساعد موسمی حالات میں ملک بھر میں شدید بارشیں اور آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہ ستمبر میں تھیسالی میںشدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا تھا اور اور اس سیلاب کے نتیجے میں 750 ہزار سے زائد زمینیں زیر آبآچکی ہیں۔
خاتون کھلاڑیوں کو یہ نہ بتائیں کہ کیا پہننا ہے: اقوام متحدہ
نیویارک : فرانس نے 2024 کے پیرس گیمز کے دوران اولمپک ایتھلیٹس کو حجاب پہننے سے روک دیا ہے جس پر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ خواتین کیلئے ڈریس کوڈز کی پابندی کے خلاف ہے ۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان مارٹا ہرٹاڈو نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ کسی کو بھی کسی عورت پر یہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہیئے کہ اسے کیا پہننا چاہیئے اور کیانہیں پہننا چاہیئے ۔