تھیسالونوکی (یونان)۔2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے یونان کے شمالی شہر تھیالونو کی میں ایک ایسی ویان کو ضبط کیا ہے جس میں 26 افراد غیر قانونی تارکین وطن سفر کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ویان کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ 26 غیر قانونی تارکین وطن میں 23 کا تعلق پاکستان سے اور 3 کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ البتہ ویان کا ڈرائیور البانیہ کا شہری تھا جس سے پولیس کو دیکھتے ہی ویان روک دی اور بھاگنے کی کوشش کرنے لگا لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ بعدازاں حکام نے بتایا کہ پولیس نے ایک ایسے یونانی شہری کو بھی گرفتار کیا جو ایک بڑے گودام کا انچارج تھا اور اس گودام میں پولیس نے مزید 12 پاکستانی شہریوں کو پایا جن سے انسانی تجارت کرنے والے رقومات طلب کرتے تھے۔ گرفتار کئے گئے 26 غیر قانونی تارکین وطن نے بھی انسانی اسمگلرس کو فی کس 2000 یوروز ادا کئے تھے تاکہ انہیں ترکی اور یونان کو تقسیم کرنے والے دریا سے پہلے بذریعہ کشتی اور بعدازاں بذریعہ سڑک تھیالونوکی لیجایا جاسکے۔
