یونان کے ایئر شو میں سعودی فضائیہ کی شاندار کارکردگی

   

ایتھنز: سعودی عرب کی رائل ایئر فورس نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منعقدہ انٹرنیشنل ایئر شو 2023 کے پہلے دن فضائی نمائش میں ایئر شو کا مظاہرہ کیا۔ سعودی عرب کی فضائی کی ٹیم کے فضائی شو کو ناظرین کی طرف سے غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ وزارت دفاع نے اپنے ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے ذریعہ بتایا کہ مملکت کی فضائیہ میں سعودی فالکنز ٹیم کے طیارے کے علاوہ دو ٹائفون طیارے بھی شامل تھے۔سعودی فالکنز ٹیم نے وضاحت کی کہ دو روزہ ایتھنز ایئر شو 2023 تانکرا بیس پر منعقد ہوا۔سعودی فالکنز کی ٹیم 25 اگست کو یونان پہنچی تھی جہاں اس نے 2-3 ستمبر 2023ء کے دوران ایتھنز ایوی ایشن ویک کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔