یونانی وزیر اعظم کا لیسبوس کا مہاجر کیمپ کا دورہ

   

ایتھنز: یونان میں موریا مہاجر کیمپ کی تباہی کے بعد ایتھنز حکومت جزیرے لیسبوس پر نئے مستقل مہاجر کیمپ کی تعمیر کا کام تیز تر کرنا چاہتی ہے۔ بحیرہ ایجیئن کے جزیرے لیسبوس کے ایک دورے کے موقع پر وزیر اعظم کیریاکوس مِتسوتاکِس نے کہا کہ مقامی حکام نے اب ایک عمارت کے لیے پرمٹ جاری کر دیا ہے۔ مِتسوتاکِس نے کارا ٹیپے رجسٹریشن کیمپ کا دورہ بھی کیا، جہاں موریا کیمپ کے لگ بھگ سات ہزار دو سو سابقہ رہائشی مہاجرین مقیم ہیں۔