حیدرآباد 25 جنوری (سیاست نیوز) یونیورسٹی آف حیدرآباد میں فل اسٹاک ڈیولپر پوسٹوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ کل 2 پوسٹوں پر بھرتی کیلئے بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم سی اے کامیاب ، فل اسٹاک ڈیولپر کی حیثیت سے تین سال تجربہ والے امیدوار اہل ہوں گے ۔ ماہانہ 50 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔ اسٹارٹ لیسٹنگ اور پریکٹیکل ٹسٹ (آن لائن) انٹرویو کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا۔ آف لائن درخواست داخل کرنی ہوگی۔ درخواست پرنسپل انویسٹیگیٹر ای گورنینس سیل ذاکر حسین کامپلکس یونیورسٹی آف حیدرآباد گچی باؤلی، حیدرآباد کے پتہ 500046 پر روانہ کریں۔ درخواست کی آخری تاریخ 11-02-2022 مقرر ہے۔ ویب سائٹ uohyd.ai.in ملاحظہ کریں۔ ع