حیدرآباد۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ٹیچرس و طلبہ نے ایک خانگی ہاؤزنگ سوسائٹی کی جانب سے یونیورسٹی کی اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مارچ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خانگی ہاوزنگ سوسائٹی نے یونیورسٹی کی اراضی پر سڑک کی تمیر کی کوشش کی ہے۔ احتجاجی مختلف نعروں پر مشتمل پوسٹرس اور پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے۔ ٹیچرس کے ساتھ طلبہ بھی احتجاج میں شامل ہوگئے اور ناجائز قبضہ کے مقام تک مارچ کیا گیا۔ طلبہ اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ لینڈ گرابرس کی یونیورسٹی کے احاطہ پر نظر ہے اور وہ ان کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر پروفیسر پی راملو نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں سوسائٹی نے دو مرتبہ یونیورسٹی کی کمپاونڈ وال منہدم کرتے ہوئے اراضی پر قبضہ کی کوشش کی ہے۔