حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) یونیورسٹی آف حیدرآباد کے کشمیری طلبہ نے جموں و کشمیر اور لداخ میں حکومت کی زیادتیوں کے خلاف یونیورسٹی کے باب الداخلہ پر بیٹھے رہو احتجاج کیا اور مرکزی حکومت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے صدر ہدف نثار نے کہاکہ ہر حکومت نے کشمیریوں پر ظلم کیا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کانگریس یہ کام خاموشی سے کرتی تھی اور بی جے پی کھلے عام کررہی ہے۔