یونیورسٹی کی کلاس میں بم دھماکہ، 20طلبہ زخمی

   

Ferty9 Clinic

٭ کابل : افغانستان کے جنوب مشرقی علاقہ میں واقع غزنی یونیورسٹی میں منگل کو بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کلاس روم کے اندر ہوا جس کی سرکاری سطح پر بھی تصدیق کی گئی ہے۔ترجمان گورنر نے بتایا کہ دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں 12 طالبات بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔