ایم بی اے گریجویٹ، بی اے لڑکی گرفتار
ناگپور ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مشہور سوشیل نٹ ورکنگ سائیٹ یوٹیوب کے ذریعہ چوری، سرقہ اور ڈکیتی کے انداز سیکھتے ہوئے سرقہ کرنے والے ایک جوڑے کو ناگپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ناگپور پولیس نے ایک کارروائی میں ایم بی اے گریجویٹ لڑکے اور بی اے تعلیم یافتہ لڑکی کو گرفتار کرلیا جو یوٹیوب کے ذریعہ چوری کے طریقہ سیکھ کر وارداتیں انجام دے رہے تھے۔ 29 سالہ لڑکا اور 21 سالہ لڑکی نے یوٹیوب کے ذریعہ گیس کٹر کے ذریعہ دروازے کو کاٹنے کے طریقہ کار کے علاوہ سرقہ کے انداز کو سیکھ رہے تھے۔ ناگپور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اس جوڑے کو گرفتار کرلیا۔