یوپی اٹل بہاری واجپائی کا مجسمہ، کل مودی نقاب کشائی کریں گے۔

,

   

لکھنؤ: سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مجسمہ کی تعمیرکے بعد اب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا مجسمہ تعمیر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریند مودی کل ا س کی نقاب کشائی کریں گے۔ نقاب کشائی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اترپردیش حکومت کے اعلی عہدیداروں نے نقاب کشائی کے مقام کا معائنہ کرلیا ہے۔ تقریب کے دوران یہاں پولیس کے انتہائی سخت انتظامات رہیں گے۔

یوپی چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ او رگورنر آنندی بین پٹیل کے علاوہ دیگر اعلی وزراء شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا بھی مجسمہ ریاست گجرات میں نصب کیا گیاہے جس پر کروڑہاں روپیوں کا خرچ آیا تھا۔ اور اب اٹل بہاری واجپائی کا مجسمہ کی تیاری کی گئی ہے۔ کیا ملک کی معیشت اس کی اجازت دیتی ہے؟