لکھنؤ : ایک 45 سالہ شخص کی جانب سے یوپی میں اپنے 11 سالہ بیٹے کو گیہوں کے سرقے پر اُلٹا لٹکاکر زدوکوب کرنے کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں اِس لڑکے کو قمیص کے بغیر اُلٹا لٹکتا ہوا اور اُس کے باپ کو زدوکوب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے لڑکے کو طبی معائنے کے لئے روانہ کردیا ہے۔