یوپی : تیز آندھی کیساتھ بارش ،5افراد کی موت

   

ہردوئی: اترپردیش کے ہردوئی میں گزشتہ شب تیز آندھی کے ساتھ بارش کے دوران دو مختلف واقعات میں پانچ افراد فوت ہوگئے ۔پکی دیوار گرنے سے سالے اور بہنوئی سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ سالے اور بہنوئی ضلع اناؤ کے رہائشی تھے جو جینیو سنسکار میں شامل ہونے آئے تھے ۔چہارشنبہ کی رات ، سب رامائن کا پاٹھ سن رہے تھے ۔ اس وقت حادثہ پیش آیا۔ وہیں ایک درخت گرنے سے دس سالہ بچی کی موت ہوگئی ہے ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اترولی علاقہ کے گاؤں مڈھیا مجرا پارسا محی الدین پور کے رہائشی رام نریش کا جمعہ کے روز جینیو ہونا تھا۔ جس میں تمام رشتے دار موجود تھے ۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد ، رشتہ دار گھر کے لوگوں کے ساتھ رامائن کا پاٹھ سن رہے ۔ اسی دوران ، تیز آندھی کے ساتھ بارش سے رام نریش کی پکی دیوار گر گئی اور تمام لوگ اس کے نیچے دب گئے ۔اسی دوران علاقے کی گرام پنچایت لونہرا کے مزرا سوجن پور کی 10 سالہ بیٹی رضا بانو ، درخت کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔