یوپی حکومت کی کووڈ۔19ویکسین کیلئے طبی اہلکار وںکو تربیت

   

لکھنؤ : اترپردیش حکومت ریاست میں شہریوں کو کووڈ۔19ویکسین کا ٹیکہ لگانے کی مہم کے تحت طبی اہلکار کی ٹریننگ کا خاکہ تیاری کررہی ہے اور جلد ہی اس ضمن میں طبی اہلکار کے ٹریننگ پروگرام کو حتمی شکل دیا جائے گا۔محکمہ صحت نے ریاست میں کووڈ۔19ویکسین کے لئے مراکز کے انتخاب کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ریاست کے چیف سکریٹری آر کے تیواری نے ضلعی اور ڈویژن سطح پر ویکسین کو پہنچانے اور اس کو رکھنے کے سلسلے میں مجوزہ خاکہ طلب کیا ہے ۔چیف سکریٹری نے ٹیکہ کاری مہم کے پیش نظر طبی اہلکار کی ٹریننگ پر بھی زور دیا ہے۔