یوپی: سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ، 28شہریوں کو 14لاکھ روپیوں کی پابجائی کی ہدایت، بے قصور مسلمانوں کی گرفتاری

,

   

رام پور: اترپردیش کے شہر رام پور کی ضلعی انتظامیہ نے 28 افراد کو نوٹس روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے پر ان املاک کی مرمت کی پابجائی کی ہدایت دی۔ ان سرکاری املاک میں پولیس کی موٹر سیکلیں،بیرییرس اور لاٹھیاں شامل ہیں۔ ان نقصان پہنچنے والے اشیاء کی جملہ قیمت 14.86لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ان 28 افراد کا تعلق انتہائی پسماندہ طبقہ سے ہے۔

روز کی اساس پر کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس سے بات کرتی ہوئی ایمبرائڈری کا کام کرنے والے ضمیر کی والدہ منی بیگم نے بتایا کہ وہ غربت میں اپنی زندگی گذاررہے ہیں۔ ایسے میں ہم اتنی رقم کہا ں سے لائیں؟انہوں نے بتایا کہ فی الحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو روز پولیس نے ان گھر آئی اور ضمیر کو اٹھا لے گئی۔پولیس نے کچھ نہیں بتایا کہ وہ اسے کیوں لیجارہے ہیں۔

دوسرے دن ہمیں پتہ چلا کہ پولیس نے ہفتہ کے روز ہوئے تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کردیا اور اسے جیل بھیج دیا۔ میں بچہ جو صرف نویں جماعت تک تعلیم حاصل کیا ہے وہ بے قصور ہے۔ تشدد والے دن وہ اپنے گھر پر ہی تھا۔ ضمیر کے پڑوس کے محمود نامی ایک شخص کوبھی پولیس تشدد کے الزام میں گرفتار کر کے لے گئی۔