یوپی میں 4 انفارمیشن آفیسرس کی چپراسی اور واچ مین کے عہدہ پر تنزلی

   

لکھنؤ : اترپردیش حکومت نے چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرس کی تنزلی کرتے ہوئے انہیں اپنے اصل عہدوں پر واپس بھیج دیا ۔ ان عہدیداروں کا ترقی غیرقانونی تھی۔ بریلی ، فیروزآباد ، متھرا اور بھدوہی کے آفیسرس نے غیرقانونی طور پر ترقی حاصل کی تھی۔ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔