یوپی میں آر ایل ڈی کو تین نشستیں : اکھلیش

   

لکھنو ۔ 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج کہا کہ راشٹریہ لوک دل یو پی میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کے ایک حصہ کے طور پر لوک سبھا کی تین نشستوں پر مقابلہ کرے گی ۔ اکھلیش یادو یہ اعلان بھی کیا کہ کانگریس بھی بلاشنبہ ان کے مہاگٹھ بندھن کاحصہ ہے ۔ ایس پی سربراہ نے یہاں آرایل ڈی کے بانی اجیت سنگھ کے فرزند اور اس پارٹی کے سینئر لیڈر جیئنت چودھری کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس حلیف جماعت کو مغربی اترپردیش کی تین نشستیں متھرا ، مظفر نگر اور باغپت دی گئی ہیں ۔ اکھلیش نے صحیفہ نگاروں کے مسلسل سوال پر اصرار کے ساتھ کہا کہ کانگریس بھی عظیم اتحاد کا حصہ ہے ۔ ’’ ہم اس پارٹی ( کانگریس ) کیلئے دو نشستیں ( رائے بریلی اور امیٹھی) چھوڑے ہیں ۔