لکھنؤ: اترپردیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 23نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد اس سے متاثرین کی تعداد ا بڑھ کر 31 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں منگل کی دیر رات تک اومی کرون متاثرین کے 23 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی تھی۔ اس میں سب سے زیادہ آٹھ مریض لکھنؤ میں ملے ہیں۔ جبکہ میرٹھ میں پانچ، غازی آباد میں تین ،مرادآباد میں ایک، آگرہ اور کانپور میں دو۔ دو اور مہاراج گنج میں ایک نئے مریض کی شناخت ہوئی ہے ۔اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر حکومت نے کورونا جانچ اور زینوم سیکوینسنگ کا دائرہ بڑھانے کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں محکمہ صحت کے ماہرین کی مشاورتی کمیٹی کی منگل کی دیر شام ہوئی میٹنگ کے بعد ریاست کے چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا نے کورونا کنٹرول سے متعلق نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔شبینہ کرفیو کی مدت میں اضافہ سمیت دیگر ہدایات پر عمل درآمد 6جنوری سے ہوگا۔ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کی جلد شناخب کے لئے لیب کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ اس میں گورکھپور، جھانسی اور غازی آباد کے میڈیکل کالج اور لکھنؤ میں سنجے گاندھی پی جی آئی میں زینوم سیکوینسنگ کا نظم کیا جارہا ہے ۔ ابھی ریاست کے پانچ اسپتالوں میں زینوم سیکوینسنگ کے لئے لیب ہے ۔ انفکشن کے کنٹرول کے لئے اسپتالوں میں دواؤں کی فراہمی کو بڑھایا جارہا ہے ۔ اسی ہفتے کورونا کے علامات والے مریضوں کے لئے دوا کٹ کی تقسیم کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔ریپڈ ریسپانس ٹیم(آر آر ٹی) کی مدد سے کورونا متاثرہ وہ مریض جنہیں گھر پر ہی آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔