یوپی میں ایک خاتون کو طلاقِ ثلاثہ

   

متھرا ۔ 2 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی پولیس اسٹیشن نے ایک مرد کے خلاف اپنی بیوی کو طلاقِ ثلاثہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ غالباً صدرجمہوریہ ہند رامناتھ کووند کی جانب سے طلاقِ ثلاثہ کو تعزیری جرم قرار دینے کے قانون کی منظوری کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے ۔ صدرجمہوریہ کووند نے اس قانون کو ایک دن قبل ہی منظوری دی تھی ۔ ہریانہ کے متوطن ایک شخص اکرام نے کہا کہ اُس نے اپنے سسرالی رشتہ داروں کا جہیز کے بدلے ایک لاکھ روپئے نقد طلب کرنے کی خبر کو مسترد کردیا۔