یوپی میں بلاک پرمکھ الیکشن کیلئے نامزدگی کے دوران تشدد

   

لکھنو:اتر پردیش میں بلاک پرمکھ الیکشن کی نامزدگی کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے جس پرپرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایااوراپنے ٹوئٹر ہینڈل پر تشدد کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ یو پی میں آپ کے کارکنوں نے کتنی جگہ بمباری، گولی باری، پتھر بازی کی… کتنے لوگوں کا پرچہ لوٹا… کتنے صحافیوں کو پیٹا…کتنی جگہ خواتین سے بدتمیزی کی۔ نظامِ قانون کی آنکھ پر پٹی باندھ کر جمہوریت کا چیر ہرن (عزت سے کھلواڑ) چل رہا ہے۔‘‘