یوپی میں جرائم کے اعداد خوفناک:پرینکا

   

لکھنؤ: اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر خاص کر کسانوں کی سیاست اور نظم ونسق کے مسئلے کے سلسلے میں ریاست کی بی جے پی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کررہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ ریاست میں جرائم کے اعداد بے حد خوفناک ہیں۔ واڈرا نے منگل کو کہا کہ چیف منسٹر یوگی کے آبائی ضلع گورکھپور میں پولیس مجرمین کے سامنے خودسپردگی کی حالت میں ہے ۔ یہ پوری ریاست میں بد تر نظم ونسق کی حالت کا گواہ ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا’مجرمین کے سامنے بی جے پی کی دوربین کے ڈھول سہانے ہیں لیکن اصلیت میں یوپی میں جرائم کے اعداد ڈرانے والے ہیں۔