یوپی میں سڑک پر تین طلاق شوہر کی برادر نسبتی سے لڑائی

   

مراد آباد ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مرادآباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو سخت تلخی کے بعد سڑک پر ہی تین طلاق دیدی۔ اس کے بعد وہ شخص اور اس کے برادر نسبتی کے درمیان لڑائی ہوئی جس کا ویڈیو آن لائن نمودار ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ ان کا پولیس کیس پہلے سے جاری ہے اور اس درمیان اس کے شوہر نے اسے تین طلاق دیدی۔