لکھنؤ: اترپردیش میں ایک گینگ کا پتہ چلایا گیا ہے جس نے غنڈوں کی خدمات فراہم کرنے کیلئے اپنی شرح کا چارٹ آویزاں کیا تھا۔ اس گینگ نے چارٹ میں ایک نوجوان کی پستول لے کر کھڑی ہوئی تصویر کے ساتھ غنڈوں کی خدمات فراہم کرنے کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ اس چارٹ میں بتایا گیا ہیکہ کسی کو دھمکیاں دینے کیلئے ایک ہزار روپئے لئے جائیں گے اور کسی کو زخمی کرنا ہے تو اس کیلئے 10 ہزار روپئے معاوضہ لیا جائے گا۔ قتل کیلئے 55 ہزار روپئے کا معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس نے ایک شخص کی شناخت کی ہے جس نے یہ پوسٹر اپ لوڈ کیا تھا۔ اس کے خلاف بہت جلد کارروائی کی جائے گی۔
