یوپی میں قتل، لوٹ اب عام بات:اکھلیش

   

لکھنؤ:11جولائی(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ اترپردیش میں جرائم پیشہ افراد بے خوف ہیں جبکہ قتل، لوٹ کی واردات عام ہوچکی ہیں۔ یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ اترپردیش حکومت کو دعوی تھا کہ جرائم پیشہ افراد کرائم چھوڑ دیں گے یا پھر ریاست چھوڑ دیں گے ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں صرف مجرمین بے خوف ہیں ریاست میں وہی شخص محفوظ ہے جو مجرمین کی نظر سے بچا ہوا ہے ۔ بی جے پی حکومت میں پوری ریاست جنگل راج میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ قتل، لوٹ ، ڈکیتی اور عصمت دری تو اب روز کی عام باتیں ہوگئی ہیں۔ پولیس بے لگا ہیں ۔ انتظامیہ۔ حکومت گہری نین میں سویا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی دن تو نہیں جاتا ہے جب راجدھانی لکھنؤ سمیت دیگر اضلاع میں مجرمانہ واردات نہ ہوتی ہوں۔ بی جے پی حکومت میں دلتوں کو سب سے زیادہ ہراسانی جھیلنی پڑتی ہے۔