نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اترپردیش کے ضلع چترکوٹ کے کانکنی والے علاقہ میں نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر جمعرات کو ریاستی حکومت پر سخت تنقید میں کہاکہ کیا یہی ہمارے خوابوں کا ہندوستان ہے؟ ایک ٹوئٹ کے ساتھ راہول نے میڈیا رپورٹ منسلک کی جس میں دعویٰ کیا گیا کورونا وائرس بحران کے دوران چترکوٹ مائنس کی نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کا کیس سامنے آیا ہے۔ بھوک سے بلکتی فیملی لاک ڈاؤن سے دوچار ہے اور اُن کی لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ تو ہمارے خوابوں کا ہندوستان نہیں ہے۔