مخیرحضرات سے جناب زاہد علی خان اور جناب افتخار شریف کی دردمندانہ اپیل
حیدرآباد : جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ نے مخیرحضرات سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اترپردیش میں پولیس کے ظلم و تشدد کے باعث فوت ہونے والے کمسن متوفی فیصل کے غریب و مفلوک حال خاندان کو دل کھول کر امداد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی عمر صرف 17 سال تھی جس پر اترپردیش میں کوویڈ۔19 کرفیو کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس نے زدوکوب کیا تھا جس کے باعث فیصل کی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے مخیرحضرات سے درخواست کی کہ وہ کمسن متوفی فیصل کے افراد خاندان جوکہ انتہائی تنگ دستی کا شکار ہیں اور وہ مخیر حضرات سے امداد کے منتظر ہیں۔ ایسے میں ان کی فوری طور پر مالی امداد کی ضرورت ہے۔ امداد کے خواہشمند افراد مندرجہ ذیل نام اور اکاؤنٹ نمبر پر جمع کروائیں جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ A/C Holder Name: Naseema Account Number: 731210510006355 IFSC Code: BKID0007312 Bank Of India, Bhatputri Branch.