یوپی :ہندوؤں کو گوشت کی بریانی پیش کرنے پر 43افراد کیخلاف مقدمہ

   

باندہ ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقدمہ 43 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا کیونکہ انہوں نے ہندوؤں کو گوشت کی بریانی پیش کی تھی جبکہ عرس کے دوران ایک دعوت کا اہتمام ضلع مہوبا میں کیا گیا تھا۔ شیخ پیر بابا کے عرس کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دینے کیلئے دیہات سلات میں واقع ہے، 31 اگست کو کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر چہارشنبہ کے دن بی جے پی رکن اسمبلی برج بھوشن راجپوت کی مداخلت پر درج کی گئی جنہوں نے منگل کے دن اس مقام کا دورہ کیا تھا اور مقامی ہندوؤں نے یہ واقعہ ان کے سامنے پیش کیا تھا۔ گوشت کی بریانی دانستہ طور پر مذہبی جذبہ مدعو کرنے کے مقصد سے دیگر فرقہ کے لوگوں کو پیش کی گئی تھی۔ مذہبی تنظیمیں اس پر برہم ہوگئی ہیں اور دفعہ 420 اور 506 کے تحت پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ ایس پی سوامی ناتھ نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ لوگوں نے دانستہ طور پر گوشت کی بریانی پیش کی تھی۔ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ کسی کو ہنوز گرفتار نہیں کیا گیا ۔