یوپی : یو ٹیوبر پر حملہ کے دونوں ملزمین کا انکاؤنٹر

   

غازی آباد 6 مارچ (ایجنسیز) اترپردیش میں غازی آباد کے یو ٹیوبر سلیم واستک جو خود کو سابق مسلم کہتا ہے ، اُس پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دونوں ملزمین گلفام اور ذیشان کا پولیس نے 3 روز کے اندر انکاؤنٹر کردیا۔ دونوں ملزمین بھائی بتائے گئے۔ گلفام بڑا تھا جس کا منگل کو انکاؤنٹر کیا گیا۔ چھوٹے بھائی ذیشان کو اتوار کو ہی پولیس نے ہلاک کردیا تھا۔ دونوں پر ایک ، ایک لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی کرائم پیوش سنگھ نے بتایا کہ گلفام اور اُس کے اس کے ساتھی کی اندرا پورم پولیس اسٹیشن علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اُسے پکڑنے کی کوشش میں اُس نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس نے کارروائی کی اور وہ ہلاک ہوگیا۔