لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت اترپردیش کے زیادہ تر علاقوں میں ہورہی بارش سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔ بارش سے کئی مکان زمیں دوز ہوگئے جبکہ درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے کی علاقوں میں بجلی نظام متاثر ہوگیا۔بارش سے ہوے والے حادثات میں کم سے کم پانچ افراد کی جانیں گئی ہیں جبکہ دیگر کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔محکمہ موسمیات نے بارش کا دور کم سے کم اگلے 24گھنٹوں تک جاری رہنے کے امکانات کا اظہار کیا ہے ۔ بارش سے ساگ سبزیوں کو بھاری نقصان ہونے کے امکانات ہیں حالانکہ خریف فصلوں کے لئے یہ بارش کافی مفید ہے ۔ بارش کی وجہ سے ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت میں سات ڈگری سلسیس تک کی گراوٹ درج کی گئی ہے ۔بارش کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں جونپور میں چار اور پریاگ راج میں ایک شخص کے موت کی اطلاع ہے ۔